اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

حکومت تیل اور گیس کے شعبہ میں سرمایہ کاری کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے، نگران وزیر توانائی

18 Jan 2024
18 Jan 2024

(لاہور نیوز) نگران وفاقی وزیر توانائی محمد علی نے امید ظاہر کی ہے کہ تیل اور گیس کی تلاش کے شعبے میں حکومت کے اقدامات سے تیل اور گیس کے شعبوں میں سرمایہ کاری کو راغب کیا جائے گا۔

 

 نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ ) کے زیر اہتمام پاکستان کا معاشی بحران ،چیلنجز اور آگے کا راستہ  کے موضوع پر منعقدہ قومی سیمینار ہوا۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت نجی شعبے کی او جی ڈی سی ایل، پی پی ایل، جی ایچ پی ایل، ماڑی گیس اور غیر ملکی سمیت تیل و گیس کی کمپنیوں کو براہ راست 50 فیصد گیس فروخت کرنے جبکہ بقیہ 50 فیصد سرکاری گیس کمپنیوں کو فروخت کرنے کی اجازت دینے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد کمپنیوں کو تیل اور گیس کی تلاش میں زیادہ سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دینا ہے،انہوں نے ساحلی اور سمندر ی تلاش کو بڑھانے کے لئے جغرافیائی مطالعے کی اہمیت پر زور دیا۔

محمد علی نے ریفائنریز، ایکسپلوریشن اور ٹرمینل انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری پر زور دیا اور ہائیڈرو کاربن، قابل تجدید توانائی اور معدنیات کے شعبوں میں تحقیق اور ترقی کی ضرورت پر زور دیا تاکہ توانائی کی گھریلو ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے