18 Jan 2024
(لاہور نیوز) اوگرا نے ایل ین جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔
آئل اینڈ گیس ریگو لیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل این جی کی قیمتوں میں 1.20 ڈالر تک فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کر دی گئی۔نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی کے لیے ایل این جی کی قیمتوں میں 1.12 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی جبکہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے لیے ایل این جی کی قیمتوں میں 1.20 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی۔
واضح رہے کہ اوگرا کی جانب سے ایل این جی کی قیمتوں میں کمی رواں ماہ جنوری کے لیے کی گئی ہے۔