اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

غیرملکی لیگز میں کھیلنے کے خواہشمند شاہینوں کیلئے اہم خبر،مینجمنٹ نے بڑی شرط رکھ دی

18 Jan 2024
18 Jan 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم مینجمنٹ نے کھلاڑیوں کو غیر ملکی لیگز میں شرکت کے فیصلے کو فٹنس سے مشروط کردیا۔

مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فٹنس مسائل سے دوچار پاکستانی فاسٹ باولر نسیم شاہ، محمد حسنین اور احسان اللہ بنگلہ دیش پریمئیر لیگ  میں شرکت کے خواہشمند ہیں جبکہ لیگ اسپنر شاداب خان متحدہ عرب امارات کی (آئی ایل ٹی) لیگ کھیلنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

ٹیم مینجمنٹ نے کھلاڑیوں  کو دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ غیر ملکی لیگز میں شرکت کیلئے پہلے ڈومیسٹک میں پرفارم کریں بعدازاں این او سی جاری کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ 19 جنوری سے شروع ہوگا، جس میں پاکستان کے 16 کھلاڑیوں کو شرکت کرنی ہے تاحال پی سی بی نے کسی بھی کھلاڑی کو این او سی جاری نہیں کیا ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے