اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ایران سے کشیدگی : مغربی سمت سے آنیوالی تمام پروازوں کی مانیٹرنگ شروع

18 Jan 2024
18 Jan 2024

(ویب ڈیسک) ایران سے کشیدگی کے بعد پاکستان نے ایران سمیت مغربی سمت سے آنے والی تمام پروازوں کی مانیٹرنگ شروع کر دی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مغربی سرحدوں پر ہر فضائی سرگرمی کو مانیٹر کیا جا رہا ہے، مغرب سے آنے والی تمام پروازوں سے متعلق الرٹ رہنے کی ہدایت ہے۔

ذرائع کے مطابق سی اے اے کو مغرب سے پاکستانی حدود میں آنے والی تمام پروازوں کی سخت مانیٹرنگ کی ہدایات دی گئی ہیں، ایئر ٹریفک کنٹرول کو ایران سمیت تمام مغربی پروازوں کی تفصیلات اکٹھی کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔

ذرائع سی اے اے کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے مغرب کی طرف سے پاکستان آنے والی پروازوں کی مانیٹرنگ نہیں ہوئی، پاکستان اور ایران کی فضائی حدود کمرشل پروازوں کے لیے کھلی ہے۔

سی اے اے کے ڈی جی خاقان مرتضیٰ نے کہا ہے کہ ایران کے لیے پاکستانی فضائی حدود بند کرنے کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا، فضائی حدود بند کرنے کی حکومت سے کوئی ہدایت نہیں ملی، صورتحال کو غور سے مانیٹر کر رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے