17 Jan 2024
(لاہورنیوز) متحدہ عرب امارات نے پاکستان کیلئے دو ارب ڈالر کا قرض مؤخر کردیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان نے قرض مؤخر ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے 2 ارب ڈالر کا قرض ایک سال کیلئے مؤخر کیا ہے۔ذرائع کے مطابق یو اے ای سے 2 ارب ڈالر کا قرض23 جنوری تک میچیور ہو رہا ہے، جسے ایک سال مؤخر کرنے کیلیے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے صدر متحدہ عرب امارات کو خط لکھا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ موخر ہونے پر یو اے ای کو ایک ارب ڈالر پر3 فیصد اور 2 ارب ڈالر پر6.5 فیصد منافع ادا کیا جائے گا۔