اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستانی ڈومیسٹک کرکٹ کی خاطرکروڑوں کی لیگز چھوڑیں مگرمجھے کیا ملا؟عمر اکمل کا شکوہ

17 Jan 2024
17 Jan 2024

(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عمر نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پاکستانی ڈومیسٹک کی خاطرکروڑوں کی لیگز چھوڑیں لیکن مجھے کیا ملا؟

 

رپورٹ کےمطابق ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے میزبان نے کامران اکمل کے مختلف بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے عمر اکمل سے سوال کیاکہ جس طرح کامران اکمل اپنے انٹرویوز میں اس بات کو واضح کرچکے ہیں کہ ان کی سلیکشن نہ ہونے کے پیچھے بابر اعظم اور سلیکشن کمیٹی کے ان سے کچھ ذاتی مسائل کارفرما ہیں کیا اس بیان سے آپ بھی متفق ہیں؟

اس کے جواب میں عمر  اکمل کا کہنا تھا کہ آپ مختلف میڈیا ہاؤسزسے جان سکتے ہیں کہ میں نے پاکستان کیلئے کتنے بڑے کانٹریکٹس چھوڑے ہیں، میرا ہمیشہ سے ایک ہی مؤقف تھا کہ مجھے پاکستان کیلئے ہی کھیلنا ہے، میں نے پاکستان کے ڈومیسٹک کیلئے ہی کھیلنا ہے۔

 

عمر اکمل نے شکوہ  کیا کہ میں نے پاکستان کرکٹ کیلئے بگ بیش اور بی پی ایل جیسی قیمتی آفرز چھوڑدیں، مجھے اس وقت ان کانٹریکٹ کے ذریعے ایک لاکھ ڈالر یعنی پاکستانی کروڑوں روپے کی آفرز دی گئیں، سیزن کے  80 ہزار ڈالر کی آفر  بھی دی گئیں  لیکن مجھے کہا گیا آپ نے پاکستان کیلئے  ڈومیسٹک کھیلنی ہے تاکہ نئے آنے والے لڑکے آپ سے سیکھ سکیں کہ عمر نے بھی پاکستان کیلئے اپنے بڑے کانٹریکٹس چھوڑے تھے، اگر میں نے پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ کیلئے اتنی قربانیاں دیں تو پاکستان کرکٹ مجھے کیا دے رہا ہے؟

 

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے