(ویب ڈیسک) پاکستان کو آئی ایم ایف سے 70 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط موصول ہوگئی ہے جس کے بعدملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔
وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ نے گزشتہ ہفتے اقتصادی جائزے کی منظوری کے ساتھ اسٹاف سطح کے معاہدے اور اگلی قسط جاری کرنے کی منظوری دی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام کے تحت اب تک 1.9 ارب ڈالر کی رقم موصول ہوچکی ہے جبکہ اگلے اقتصادی جائزے کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کی صورت میں آخری اقتصادی جائزے کے بعد پاکستان کو مزید 1.1 ارب ڈالر ملیں گے جس کے لیے اگلے ماہ مذاکرات ہونےہیں۔
آئندہ عام انتخابات کے باعث مذاکرات کا شیڈول تبدیل ہوسکتا ہے،پروگرام کے تحت قرضے کی آخری قسط اپریل میں موصول ہونی ہے۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ گزشتہ سال 15 نومبر کو طے پایا تھا۔