اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

تیسرا ٹی20: اعظم خان کی انٹری پر ریسلر ’’بگ شو‘‘ کا گانا بجانے پر شائقین ناراض

17 Jan 2024
17 Jan 2024

(ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں اعظم خان کی بیٹنگ کے دوران میدان میں انٹری کے وقت انتظامیہ نے معروف ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر بگ شو کا گانا بجا ڈالا۔

ڈیونیڈن میں ہونے والے سیریز کے تیسرے میچ میں میزبان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 224 رنز بنائے، جواب میں قومی ٹیم محض 179 رنز بناکر ہمت ہار گئی اور یوں سیریز میں مسلسل تیسری شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

میچ کی دوسری اننگز کے دوران جب اعظم خان بیٹنگ کیلئے میدان میں آرہے تھے تو انتظامیہ نے بیک گراؤنڈ میوزک میں معروف ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر بگ شو کا گانا چلا دیا، جس پر کئی شائقین کرکٹ ناراض نظر آئے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جبکہ مداح پاکستان کرکٹ بورڈ کو نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے ساتھ معاملہ اُٹھانے پر زور دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اعظم خان بھاری جسمانی صحت کی وجہ سے متعدد بار ٹرول ہوچکے ہیں۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے