اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

وزارت خزانہ کا پی ایس او کو30 ارب روپے جاری کرنے کا فیصلہ

17 Jan 2024
17 Jan 2024

(لاہور نیوز) وزارت خزانہ نے رواں ہفتے کے دوران پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او) کو 30 ارب روپے جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پی ایس او کو ادائیگیوں کیلئے ایس این جی پی ایل کو 5 ارب روپے جاری کر دیے گئے ہیں، گھریلو صارفین اور فرٹیلائزر پلانٹس کو ملنے والی سبسڈی کے بقیہ 25 ارب بھی رواں ہفتے ہی جاری ہوں گے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ایس این جی پی ایل 30 ارب روپے کی رقم ملتے ہی پی ایس او کو فوری ادا کرے گی، گھریلو صارفین اور فرٹیلائزر پلانٹس کو ملنے والی سبسڈی بجٹ ایلوکیشن میں شامل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گردشی قرضہ کم کرنے کیلئے دو پاور پلانٹس پی ایس او کو دینے کیلئے وفاقی کابینہ آئندہ ہفتے فیصلہ کرے گی، وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد دونوں پاور پلانٹس کے کنٹرولنگ اسٹیک پی ایس او کو مل جائیں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاور پلانٹس کے شیئرز پی ایس او کو ملنے سے گیس سیکٹر کا 100 ارب روپے گردشی قرضہ کم ہو جائے گا، پی ایس او بُک سے مجموعی طور پر 130 ارب روپے کا گردشی قرضہ کم کیا جائے گا، وفاقی کابینہ سے منظوری کیلئے نجکاری کمیشن نے وزارت خزانہ اور وزارت توانائی کی مشاورت سے سمری تیار کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے