اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بابراعظم کا منفرد ریکارڈ ،تین میچوں میں تین نصف سنچریاں، پاکستان پھر بھی ناکام

17 Jan 2024
17 Jan 2024

(ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے تیسرے ٹی20 میچ میں شکست کے ساتھ بابراعظم نے ایک اور منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

ڈیونیڈن میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے میچ میں قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر بابراعظم نے 37 گیندوں پر 1 چھکے اور 8 چوکوں کی مدد سے 58 رنز کی اننگز کھیلی تاہم وہ پاکستان کو میچ جتوانے میں ناکام رہے۔

سابق کپتان ٹی20 انٹرنیشنل میں دنیا کے دوسرے بلےباز بن گئے ہیں جنہوں نے 10 مرتبہ 50 یا اس سے زائد رنز کی اننگز کھیلی تاہم وہ ٹیم کو فتح دلوانے میں ناکام رہے۔

اس فہرست میں بھارت کے ویرات کوہلی کا پہلا نمبر ہے جنہوں نے 11 مرتبہ 50 یا اس سے زائد سکور کیا لیکن ٹیم میچ جیتنے میں ناکام رہی۔

قبل ازیں کیویز نے تیسرے ٹی20 میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 224 رنز بنائے، جواب میں قومی ٹیم محض 179 رنز بنا کر ہمت ہار گئی اور یوں سیریز میں مسلسل تیسری شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

سیریز کے ابتدائی تینوں میچوں میں بابراعظم نے نصف سنچریاں سکور کیں تاہم وہ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کروانے میں ناکام رہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے