اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

کیویز نے تیسرے ٹی20میں شاہینوں کو دبوچ لیا، سیریز بھی ہاتھ سے گئی

17 Jan 2024
17 Jan 2024

(ویب ڈیسک)نیوزی لینڈ نے 5 میچز کی سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان کو 45 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی۔

نیوزی لینڈ کی میزبانی میں ڈنیڈن کی یونیورسٹی آف اوٹاوو کے اوول کرکٹ گراؤنڈ میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان کو جیت کیلئے 225 رنز کا ہدف دیا لیکن پاکستانی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 179 رنز ہی بنا پائی۔

کیوی اوپنر فن ایلن نے پاکستانی باؤلرز کی درگت بنا ڈالی، فن ایلن نے 62 گیندوں پر 137 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 5 چوکے اور 16 برق رفتار چھکے شامل تھے۔

ٹم سیفرٹ نے 31 اور گلین فلپس نے 19 رنز اپنے کھاتے میں ڈالے، ڈیون کانوے نے 7، ڈیرل مچل نے 8، مارک چیپمین نے 1 اور کپتان مچل سینٹنر نے 4 رنز سکور کیے جبکہ میٹ ہینری 1 اور ایش سوڈی 3 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف سب سے مہنگے باؤلر ثابت ہوئے، انہوں نے 4 اوورز میں 60 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہین آفریدی، زمان خان، محمد نواز اور محمد وسیم جونیئر نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین بھیجا۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے اوپنرز ایک بار پھر ناکام ہوئے، 23 رنز کے مجموعی سکور پر پاکستان کی پہلی وکٹ گر گئی جبکہ بابراعظم 58 رنز کی اننگز کھیل کر بھی قومی ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کروا سکے۔

قومی ٹیم کی جانب سے صائم ایوب 10، محمد رضوان 24، فخر زمان 19 اور اعظم خان 10 رنز ہی بنا پائے، افتخار احمد نے ایک اور محمد نواز نے 28 رنز سکور کیے، کپتان شاہین آفریدی 16 اور محمد وسیم جونیئر 1 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

واضح رہے کہ کیویز نے پانچ میچز کی سیریز میں تین مسلسل فتوحات سمیٹ کر پانچ میچز کی سیریز 0-3 سے اپنے نام کر لی۔ 

نیوزی لینڈ کا سکواڈ

پاکستان کیخلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کیلئے نیوزی لینڈ نے کین ولیمسن کی جگہ مچل سینٹنر کو کپتان مقرر کیا ہے، دیگر کھلاڑیوں میں فن ایلن، ڈیون کانوے، ٹم سیفرٹ، ڈیرل مچل، گلین فلپس، مارک چیپ مین، ایش سوڈی، میٹ ہینری، ٹم ساؤتھی اور لوکی فرگوسن شامل ہیں۔

پاکستان کا سکواڈ

نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کیلئے پاکستان پلیئنگ الیون میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں، اسامہ میر، عامر جمال اور عباس آفریدی کی جگہ وسیم جونیئر، محمد نواز اور زمان خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، دیگر کھلاڑیوں میں کپتان شاہین شاہ آفریدی، محمد رضوان، صائم ایوب، بابر اعظم، فخر زمان، افتخار احمد، اعظم خان اور حارث رؤف شامل ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے