16 Jan 2024
(ویب ڈیسک) چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد اور تاجر رہنمائوں کے مابین اہم ملاقات ہوئی۔
ذرائع کے مطابق ڈیڑھ گھنٹے طویل ملاقات کراچی کے نجی ہوٹل کے بورڈ روم میں ہوئی، ملاقات میں تاجر و صنعتکاروں کے نیب میں موجود کیسز بھی زیر بحث آئے۔
ایف پی سی سی آئی کے مطابق چیئرمین نیب نے تاجروں سے متعلق زیرالتوا اور غیرضروری کیسز واپس لینے پر اتفاق کر لیا جبکہ تاجروں سے متعلق کیسز کا ازسرنو جائزہ دو ماہ میں مکمل کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔
چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ تاجروں کو نیب کی جانب سے ہراساں کرنے کی شکایت دور کی جائے گی۔
ملاقات میں ڈی جی نیب کراچی جاوید اکبر ریاض، ڈی جی نیب ہیڈ کوارٹر حسنین احمد اور صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام اور دیگر تاجر رہنما شریک ہوئے۔