16 Jan 2024
(لاہور نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ کم ہو گئے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8 ڈالر کمی کیساتھ 2 ہزار 47 ڈالر ہو گئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 514 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 17 ہزار 300 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 86 ہزار 300 روپے ہو گئی۔