اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

انتخابات میں کامیابی کے بعد معیشت مضبوط کرنا پہلی ترجیح ہوگی: ترین

16 Jan 2024
16 Jan 2024

(ویب ڈیسک) چیئرمین استحکام پاکستان پارٹی ( آئی پی پی ) جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ ملک ایسے نہیں چلتے جیسے گزشتہ ادوار میں چلائے گئے، انتخابات میں کامیابی کے بعد ملک کی معیشت مضبوط اور نوجوانوں کو نوکریاں فراہم کرنا ہماری پہلی ترجیح ہوگی۔

چیئرمین آئی پی پی جہانگیر ترین سے سابق تحصیل ناظم لودھراں سید اصغر شاہ گیلانی نے ملاقات کی جبکہ اس موقع پر پی پی 228 کے امیدوار نذیر خان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ لودھراں کے لوگوں نے مجھے بے پناہ عزت دی ہے، میرا فرض ہے یہاں کے عوام کی خدمت کے ذریعے ان کا قرض چکاؤں۔

جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ میری عمر کے ساتھ ساتھ کام کرنے کا جذبہ بھی بڑھ گیا ہے، عوام نے کامیاب کیا تو پورے پاکستان میں ترقی یافتہ لودھراں کا نام ہوگا، میں نے نئی پارٹی اس لیے بنائی کہ دس بارہ سال ایک جماعت کیلئے دن رات کام کیا، مگر جب وہ لیڈر صاحب وزیراعظم بنے تو سب کچھ بدل گیا۔

چیئرمین آئی پی پی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھتے ہی لوگوں نے انکی تعریفوں کے پل باندھنا شروع کردیے، وزیراعظم کی کرسی خطرناک چیز ہے، بادشاہ سمجھتا ہے میں ہی سب کچھ ہوں، پرانی باتیں چھوڑ کر میں نئی باتیں کروں گا ، جو ہوگیا گزر گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اب ہمیں آگے کی طرف دیکھنا ہے، اب ہمیں ملک کا سوچنا ہے ، پاکستان ترقی کرے گا تو لودھراں اور عوام ترقی کریں گے، دنیا میں پاکستان کی عزت ہونی چاہیے، ہمیں ملک کیلئے سوچنا ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے