16 Jan 2024
(ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی جانب سے رواں ہفتے 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کئے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق یو اے ای کی جانب سے 2 ارب ڈالر کا قرض 1 سال کیلئے مؤخر کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے متحدہ عرب امارات کے صدر کو خط لکھا تھا، یو اے ای سے 2 ارب ڈالر کا قرض 23 جنوری تک میچیور ہو رہا تھا۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق یو اے ای کو 1 ارب ڈالر پر 3 فیصد اور ایک ارب ڈالر پر 6.5 فیصد منافع ادا کیا جائے گا۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آفس اور وزارتِ خزانہ کی قرض رول اوور کرانے کیلئے بات چیت جاری ہے، رواں ہفتے کے دوران 2 ارب ڈالر قرض موخر ہونے کی امید ہے۔