16 Jan 2024
(ویب ڈیسک) سندھ پریمیئر لیگ (ایس پی ایل) میں پاکستان کرکٹ کے بڑے نام شامل ہو گئے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی ٹیم بے نظیر آباد کا حصہ بن گئے جبکہ سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم حیدر آباد بہادرز کے صدر اور مصباح الحق ہیڈ کوچ ہوں گے۔
سندھ پریمیئر لیگ کی ٹیم میرپورخاص ٹائیگرز نے سابق کپتان معین خان کو ہیڈ کوچ مقرر کردیا ہے جبکہ فاسٹ باؤلر شعیب اختر کو ٹیم کا برانڈ ایمبیسڈر نامزد کیا گیا ہے۔
قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہنواز دھانی لاڑکانہ چیلنجرز اور جارح مزاج بلے باز شرجیل خان سکھر پیٹریاٹز سے کھیلیں گے۔
دوسری جانب سندھ پریمیئر لیگ میں شرکت کے حوالے سے قومی کرکٹرز پرجوش ہیں۔
واضح رہے کہ سندھ پریمیئر لیگ 25 جنوری سے کراچی میں شروع ہو گی اور ایونٹ کا فائنل 5 فروری کو کھیلا جائے گا۔