اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

انڈر 19 ورلڈ کپ،خراب موسم پاکستانی باولرز کیلئے دیوار بن گیا

15 Jan 2024
15 Jan 2024

(ویب ڈیسک) آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ سے قبل پاکستان باولرز کو خراب موسم کے سبب بھرپور پریکٹس کا موقع نہیں مل سکا، جنوبی افریقہ سے وارم اپ میچ بے نتیجہ ختم ہوگیا۔

رپورٹ کےمطابق احمد حسین38، ہارون رشید 36 اور کپتان سعد بیگ 31 رنز بنانے میں کامیاب رہے، کوینا ایم پھاکا نے 3 اور ریلی نورٹون نے 2 وکٹیں اڑائیں، میزبان سائیڈ 8.3 اوورز کے ممکنہ کھیل میں 2 وکٹ پر 31 رنز بناسکی۔

دیگر وارم اپ میچز میں نیپال نے اسکاٹ لینڈ کیخلاف 7 وکٹ سے کامیابی سمیٹی، ناکام سائیڈ نے پہلے کھیل کر 114 رنز اسکور بورڈ پر جوڑے، عذیراحمد 31 اور ہیری آرمسٹرانگ 23 رنز بناکر پویلین واپس ہوئے،گلسان جھا اور تلک بھنڈاری نے 3،3 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا، نیپال کو بارش کے بعد 98 رنز کا ہدف دیا گیا۔

ٹیم نے 29.1 اوورز میں 3 وکٹ پر 99 رنز بناکر فتح سمیٹ لی، اوپنر ارجن کومل 33 رنز بنانے میں کامیاب رہے، آکاش ترپاٹھی 28 اور کپتان دیو کھنال 12 رنز بناسکے،ابراہیم فیصل نے 2 وکٹیں اپنے نام کرلیں۔ بھارت اور آسٹریلیا، امریکا جبکہ نمیبیا کے وارم اپ میچز بھی بے نتیجہ رہے۔ گرین شرٹس  کا  دوسرا وارم اپ میچ بدھ کو انگلینڈ سے شیڈول ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے