15 Jan 2024
(لاہور نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔
رپورٹ کےمطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 7 ڈالر کے اضافے سے 2075 ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت اضافہ ہوا ہے۔مارکیٹ رپورٹ کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 450 روپے کے اضافے سے دو لاکھ 17 ہزار 900 روپے اور فی دس گرام قیمت 386 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 86 ہزار 814 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔
اسی کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2650 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2271.94 روپے پر مستحکم ہے۔