اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

غیر شرعی نکاح کیس: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر آج بھی فردجرم عائد نہ ہو سکی

15 Jan 2024
15 Jan 2024

(ویب ڈیسک) بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے غیر شرعی نکاح کیس میں آج بھی فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت سینئر سول جج قدرت اللہ نے اڈیالہ جیل میں کی، دوران سماعت بانی پی ٹی آئی کی حاضری لگائی گئی، بشریٰ بی بی پیش نہ ہوئیں، بشریٰ بی بی کے وکلاء کی جانب سے طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جس کی وکیل مدعی راجہ رضوان عباسی نے مخالفت کی۔

وکیل رضوان عباسی نے کہا کہ آخری سماعت پر میڈیکل پیش کیا گیا نہ اس سماعت پر میڈیکل پیش کیا گیا، ملزموں کی جانب سے مقدمے کو سنجیدگی سے نہیں لیا جا رہا، استثنیٰ کی درخواست مسترد کی جائے اور وارنٹ گرفتاری جاری کئے جائیں۔

وکیل صفائی عثمان گل نے کہا کہ آپ حکم دیں تو میڈیکل رپورٹ بھی پیش کردی جائے گی، دوران سماعت وکلا صفائی کی جانب سے بشریٰ بی بی کی آئندہ سماعت پر حاضری کی یقین دہانی کرائی گئی، عدالت نے وکلاء کی یقین دہانی پر بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔

عدالت نے غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت منگل تک ملتوی کردی، غیر شرعی نکاح کیس میں منگل کو ملزموں پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے