اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

9 مئی مقدمات: شیخ رشید کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

15 Jan 2024
15 Jan 2024

(ویب ڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے مقدمات میں شیخ رشید اور ان کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں شیخ رشید اور ان کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، اے ٹی سی کے جج  ملک اعجاز آصف نے کیسز پر سماعت کی۔

دوران سماعت پراسیکیوٹر نے انسداد دہشتگردی عدالت میں موبائل پر ویڈیو چلا کر دکھاتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ ویڈیو میں شیخ راشد شفیق کارکنان کو اکساتے دکھائی دے رہے ہیں،  ویڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ راشد شفیق بتا رہےہیں بانی پی ٹی آئی ہماری ریڈ لائن ہے۔

پراسیکیوشن نے 9 مئی کے مقدمات میں شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق کی گرفتاری مانگ لی، بعدازاں عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا  جو کل سنایا جائے گا۔

ہم جیلوں سے گھبرانے والے ہیں نہ ہی 16 ماہ والے چور ڈاکو: شیخ رشید

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ہم جیلوں سے گھبرانے والے ہیں اور نہ ہی 16 ماہ والے چور ڈاکو ہیں،ہم وہ نہیں  جنہوں نے اپنے لیے قانون بدلے اور اپنے آپ کو نااہل سے اہل بنایا ، عدالت سمجھتی ہے کہ تقریر کرنا ہمارا جرم ہے تو ہم نے اپنی تقریر نہیں کی۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے یہ ضرور کہا ہے ٹھپے پر ٹھپے اور قلم دوات پر ٹھپہ،8 فروری کو قلم دوات کی این اے 56 اور 57 میں فتح ہو گی، 8 فروری کو ان کو وہاں پہنچائیں گے جہاں سے نکلے تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے