اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لیول پلیئنگ فیلڈ: پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کیخلاف درخواست واپس لے لی

15 Jan 2024
15 Jan 2024

(لاہور نیوز) سپریم کورٹ نے انتخابات میں لیول پلیئنگ فیلڈ کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل 3 رکنی بنچ نے آج کیس کی سماعت کرنی تھی۔

سماعت کے حوالے سے سردار لطیف کھوسہ عدالت عظمیٰ میں پیش ہوئے اور چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ سے مکالمہ کیا کہ ہم 25 کروڑ عوام کی عدالت میں جانا چاہتے ہیں، "آپ کی بہت مہربانی بہت شکریہ" جس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ کیس چلانا چاہتے ہیں یا نہیں؟

سردار لطیف کھوسہ نے بتایا کہ مجھے ہدایات ملی ہیں کہ درخواست واپس لے لی جائے۔

چیف جسٹس نے جواب دیا کہ آپ نے ہمارا فیصلہ ماننا ہے تو مانیں، نہیں ماننا تو آپ کی مرضی ہے! آپ نے جو فیصلہ کیا اس کا ملبہ ہم پر نہ ڈالیں۔

پی ٹی آئی کے رہنما لطیف کھوسہ نے درخواست واپس لینے کا اعلان کیا جس پر سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے