کھیل
کھیل "خاموش ہوجائیں" افتخار احمد نے دوران میچ مداح کو چُپ کروادیا،چاچا کرکٹ نےایسا کیوں کیا؟جانئے
14 Jan 2024
14 Jan 2024
(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد کی مداح کودوران میچ میدان میں خاموش کروانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر وائرل ہونیوالی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہملٹن میں سیریز کے دوسرے ٹی20 انٹرنیشنل میچ میں افتخار احمد باؤنڈری لائن پر فیلڈنگ کررہے تھے کہ فین نے انہیں ’’چاچا‘‘ کہہ کر مخاطب کیا جس پر کرکٹر کو غصہ آگیا۔
مڈل آرڈر بیٹر نے فین کو کہا کہ" خاموش ہوجائیں"جس پر فین نے جواب دیا کہ وہ انکا مداح ہے اور اسکے خاموش ہوجانے سے کیا ہوگا؟جس دوران افتخار احمد باؤنڈری لائن پر فیلڈنگ کررہے تھے اسوقت پاکستانی باولرز کو کیوی بیٹرز کی جانب سے میچ میں پٹائی لگ رہی تھی جس پر کرکٹر نالاں تھے۔