(لاہور نیوز) شہر کے ٹریفک دفاتر کی حالت بہتر بنانے کیلئے تمام ٹریفک سیکٹرز کےلئے فنڈز جاری کردئیے گئے۔
سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے ٹریفک دفاتر کی حالت بہتر بنانے کی ٹھان لی،عمارہ اطہر کی جانب سے تمام ٹریفک سیکٹرز کےلئے فنڈز جاری کردیئے گئے۔
سی ٹی او نے ریلوے سٹیشن سیکٹر اور شادمان پولیس خدمت مرکز کا دورہ کیا، ایس پی سٹی شہزاد خان نے تزئین و آرائش کے کاموں پر سی ٹی او کو بریفنگ دی۔
عمارہ اطہر نے پرانی عمارتوں میں قائم سیکٹرز کو فوری تبدیل کرنے کاحکم دیتے ہوئے کہا کہ تمام ٹریفک سیکٹرز کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا۔
دوسری جانب ایس پی ڈولفن زوہیب رانجھا نے ورکشاپ آف ورک ان پروسیس کا دورہ کیا اور ڈولفن بائیکس کی اوور ہالنگ،ورکنگ،ری ویمپنگ کی انسپکشن کی۔
ایس پی زوہیب رانجھا نے ماسٹر میکینکس سے ملاقات کی اور بائیکس کو مقررہ وقت میں تیار کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ماسٹر میکینکس روزانہ کی بنیاد پر اپنی تیار کردہ بائیکس کی فزیکل انسپکشن کروائیں گے۔
