14 Jan 2024
(ویب ڈیسک) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں خاتون فیلڈ امپائر کو تعینات کیا گیا ہے۔
نیوزی لینڈ کی خاتون امپائر کم کاٹن کا یہ دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ ہے، اس سے قبل خاتون امپائر نے اپریل 2023 میں نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں ڈیبیو کیا تھا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ ہیملٹن میں کھیلا جا رہا ہے، 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔