اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

بیرسٹر گوہر کے گھر چھاپے کا معاملہ، ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہلکار معطل

14 Jan 2024
14 Jan 2024

(لاہور نیوز) بیرسٹر گوہر خان کے گھر پر پولیس کے چھاپے مارے جانے کے معاملے پر ایس ایچ او مارگلہ سمیت 5 پولیس اہلکاروں کو تاحکم ثانی معطل کر دیا گیا۔

ترجمان وفاقی پولیس کے مطابق گزشتہ روز بیرسٹر گوہر کے گھر مقامی پولیس کے جانے پر انکوائری عمل میں لائی گئی ہے، آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے بیرسٹر گوہر کو کسی بھی پولیس افسر کے قصور وار ہونے پر محکمانہ کارروائی کی یقین دہانی کروائی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ مقامی پولیس ایک مخبر کی اطلاع پر اشتہاری کی تلاش میں ایف 7 پہنچی، مذکورہ گھر بیرسٹر گوہر کا ہے، یہ معلوم ہونے پر پولیس فوری واپس آگئی۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق بیرسٹر گوہر نے سپریم کورٹ میں اپنے گھر پولیس جانے کی شکایت کی تھی، جس پر چیف جسٹس پاکستان نے پولیس آفیسر کو طلب کیا اور معاملہ کی تحقیق کا حکم جاری کیا۔

اس حوالے سے ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے ڈی پی او سٹی کو انکوائری افسر مقرر کر کے تفصیلی رپورٹ 3 دن میں جمع کروانے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے