اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ایوان عدل کے باہر وکیلوں کا ڈی ایس پی پر تشدد، زخمی حالت میں ہسپتال منتقل

14 Jan 2024
14 Jan 2024

(ویب ڈیسک) ایوان عدل کے باہر بعض وکلاء نے ڈی ایس پی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ متاثرہ ڈی ایس پی کو طبی امداد کے لئے پولیس لائنز کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

پولیس ذرائع کے مطابق ڈی ایس پی  محمد سرور اعوان پولیس کی نفری کے ساتھ وکلاء کی ہوائی فائرنگ رکوانے کے لئے گئے تھے۔ جب ڈی ایس پی وکلاء کی ہوائی فائرنگ روکنے کے کے لئے ان کے درمیان موجود تھے تو اس دوران بعض وکلاء نے ڈی ایس پی کو کرسی ماری، جس سے انہیں اندرونی چوٹیں آئیں۔

  متاثرہ ڈی ایس پی کو طبی امداد کیلئے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔  ڈی ایس پی محمد سرور اعوان ڈویژنل آفیسر ڈولفن سکواڈ سٹی ڈویژن تعینات ہیں، انہیں گزشتہ روز پنجاب پولیس کا غازی قرار دیا گیا تھا ۔ ان کے والد پاک فوج میں غازی کے لقب سے سرفراز ہوئے تھے۔ ڈی ایس پی سروراعوان 2008 میں پولیس مقابلے میں بھی زخمی ہوئے تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے