اپ ڈیٹس
  • 355.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.74 قیمت فروخت : 39.81
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.20 قیمت فروخت : 280.70
  • یورو قیمت خرید: 328.87 قیمت فروخت : 329.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.28 قیمت فروخت : 375.95
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.80 قیمت فروخت : 187.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.47 قیمت فروخت : 203.83
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.69 قیمت فروخت : 74.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 449400 دس گرام : 385300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 411947 دس گرام : 353189
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6429 دس گرام : 5518
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ٹھنڈے موسم میں انڈے مسلسل مہنگے

13 Jan 2024
13 Jan 2024

(لاہور نیوز) برائلر ، سبزیوں اور پھلوں کے من مانے دام وصول کئے جانے لگے۔ ٹھنڈے موسم میں انڈے مسلسل مہنگے ہیں۔

مرغی کا گوشت 7 روپے مہنگا، ریٹ 602 روپے فی کلو ہو گیا۔ انڈوں کی قیمت میں 2 روپے کا اضافہ ، قیمت 398 روپے فی درجن ہو گئی۔ شہریوں کو فی انڈہ 40 روپے میں مل رہا ہے۔

سرکاری ریٹ لسٹ میں 8 سبزیوں کے دام بڑھ گئے۔ پیاز 5 روپے اضافے سے سرکاری ریٹ 205 روپے کلو مقرر، مارکیٹ میں خشک پیاز 260 روپے کلو تک فروخت ہونے لگے۔ مٹر 300، شملہ مرچ 230، سبز مرچ 180، پھول گوبھی 150 روپے کلو میں دستیاب ہے۔ کریلے سرکاری ریٹ لسٹ میں 225 روپے کلو  تاہم مارکیٹ میں 450 روپے کلو میں بیچے جا رہے ہیں۔

پھل بھی عوام کی پہنچ سے باہر ہیں۔ موسمی پھلوں میں سیب 400 روپے کلو جبکہ کیلا 200 روپے اور کینو 320 روپے درجن فروخت کئے جا رہے ہیں۔

شہری کہتے ہیں مہنگائی قوت خرید پر بھاری پڑنے لگی ہے۔ برائلر اور انڈوں کے دام پر انتظامیہ کا کوئی کنٹرول نہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے