اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

برطانوی گلوکار زین ملک کا اُردو زبان میں گانا ریلیز، سوشل میڈیا پر چرچے

13 Jan 2024
13 Jan 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک کا پاکستان کے ابھرتے ہوئے میوزک بینڈ ’اور‘ کے نوجوان گلوکاروں کے ساتھ اُردو زبان میں گانا ریلیز ہوگیا جس کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہورہے ہیں۔

پاکستانی میوزک بینڈ ’اور‘ نے سال 2023 میں 10 جون کو گانا ’تو ہے کہاں‘ ریلیز کیا تھا جو پاکستان سمیت بھارت میں بھی کافی مقبول ہوا، اس گانے کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے نوجوان گلوکاروں نے اس گانے کا اپڈیٹڈ ورژن بنانے کا سوچا۔

گانا ’تو ہے کہاں‘ کا اپڈیٹڈ ورژن آج 12 جنوری کو برطانوی گلوکار زین ملک کی سالگرہ کے موقع پر یوٹیوب پر ریلیز کیا گیا ہے، پاکستانی میوزک بینڈ ’اور‘ کی جانب سے ریلیز کیے گئے گانے کے اپڈیٹڈ ورژن میں زین ملک نے بھی اُردو زبان میں گانے کے چند سطر گنگنائے ہیں۔

زین ملک کی آواز میں اُردو زبان میں گانا سُن کر اُن کے لاکھوں مداح خوشی سے نہال ہوگئے ہیں اور سوشل میڈیا پر گانے کی ویڈیو کلپس شیئر کرکے اپنی خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔

مداحوں کا کہنا ہے کہ برطانوی گلوکار زین ملک نے اُردو زبان میں گانا کر اپنی سالگرہ کا تحفہ دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ برطانوی گلوکار زین ملک کے والدین کا تعلق پاکستان سے ہے، سال 2016 میں اُنہوں نے انکشاف کیا تھا کہ وہ اردو زبان بولتے بھی ہیں اور سمجھ بھی سکتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے