اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

کئی ناکام اننگز کے بعد بابر اعظم کی شاندار بیٹنگ پر عمر گل خوش

13 Jan 2024
13 Jan 2024

(ویب ڈیسک) کئی اننگز میں ناکامی کے بعد سابق کپتان بابر اعظم کی جانب سے رنز کرنے پر پاکستانی ٹیم کے باؤلنگ کوچ عمر گل خوشی سے نہال ہو گئے۔

آکلینڈ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلنگ کوچ عمر گل نے کہا ہے کہ بابر اعظم ہمارا ٹاپ پلیئر اور دنیا کے بہترین بیٹرز میں سے ایک ہے، وہ آؤٹ فارم نہیں تھے، بعض اوقات قسمت ساتھ نہیں دیتی، ان سے بڑی اننگز کی توقع کر رہے تھے جو بدقسمتی سے نہیں ہو پا رہی تھی لیکن گزشتہ روز بابر اعظم نے جس انداز سے بیٹنگ کی وہ بہت ہی خوش آئند ہے۔

عمر گل نے نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیچز ڈراپ کرنا ہمیں مہنگا پڑا، اگر کیچز ہو جاتے تو نتیجہ مختلف ہوتا، ہم بیٹھ کر اس پر بات کریں گے، صائم ایوب نے آغاز اچھا کیا لیکن بدقسمتی سے وہ رن آوٹ ہو گئے۔

باؤلنگ کوچ نے مزید کہا ہے کہ آکلینڈ کی گراؤنڈ کی تاریخ ہے یہاں 200 سے زائد رنز کا ہدف حاصل کیا جا چکا ہے، ان پچز پر کھیل سے آگاہی بہت ضروری ہے، محمد حفیظ نے کہا بھی تھا پچ کے گرد ہی دوڑنا ہے، عباس آفریدی کو میچ سے پہلے اور میچ کے دوران بتایا تھا کہ ہارڈ لینتھ کو استعمال کرنا ہے، انہیں سلو اور ورائٹی کے ساتھ باؤلنگ کرنے کیلئے بھی کہا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے