12 Jan 2024
(لاہور نیوز) ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح 1اعشاریہ 36 فیصد بڑھ گئی، مجموعی شرح 44 اعشاریہ 16 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی۔
ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق نئے سال کے دوسرے ہفتے کے دوران 21 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 8کی قیمتوں میں کمی ہوئی اور 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔
حالیہ ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر 19 روپے 44 پیسے ،پیاز 17 روپے 29 پیسے ،چکن کی فی کلو قیمت میں 26 روپے 31 پیسے کا اضافہ ہوا، انڈے فی درجن 17 روپے 22 پیسے تک مہنگے ہوئےجبکہ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 75 روپے تک مہنگا ہوا۔
رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے کے دوران آلو کی قیمت میں5.92 فیصد، دال مونگ قیمت میں 0.06 فیصد، کھانے پکانے کے تیل کی قیمتوں میں 0.17 فیصد جبکہ ویجیٹیبل گھی کی قیمتوں میں0.29 فیصد اور چینی کی قیمتوں میں0.43 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔