اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

فواد چودھری کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

12 Jan 2024
12 Jan 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے فواد چودھری کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف درخواست پر وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔

جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی، فواد چودھری کے وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ ریٹرننگ افسر نے حقائق کے برعکس کاغذات مسترد کئے، ایپلٹ ٹریبونل نے قانون کے تقاضے پورے کئے بغیر اپیل مسترد کر دی۔

فواد چودھری کے وکیل نے کہا کہ فواد چودھری اس وقت حراست میں ہیں، دستخط کے لئے سہولت نہیں دی جا رہی، ایف بی آر کے تمام کاغذات منسلک کئے گئے ہیں، جائیداد کی تفصیلات بھی بتائی گئی ہیں۔

وکیل نے کہا کہ فواد چودھری نے اپنی بیوی حبا چودھری کو پاور آف اٹارنی سائن کر کے دیا ہے۔

وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ ٹرائل کورٹ کو درخواست دی جاتی ہے، پھر جیل جا کر کاغذات سائن کروائے جا سکتے ہیں، انہوں نے نہ اسٹامپ سائن کروایا نہ کوئی پیپر، اس حوالے سے مکمل قانون موجود ہے۔

الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ اپنے اثاثے امیدوار کو خود بتانے ہوتے ہیں اور کاغذات پر سائن امیدوار کے ہونے چاہئیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے