12 Jan 2024
(لاہور نیوز) احتساب عدالت میں رمضان شوگر ملز ریفرنس پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے کارروائی 14 فروری تک ملتوی کر دی۔
شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔ شہباز شریف کے نمائندے انوار حسین نے عدالت پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی۔
شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر گندے پانی کا نالا قومی خزانے سے تعمیر کروانے کا الزام ہے۔