اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سیف سٹیز اتھارٹی میں پولیس کے زیر تربیت اے ایس پیز کی 2روزہ تربیت مکمل

12 Jan 2024
12 Jan 2024

(لاہور نیوز) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں نیشنل پولیس اکیڈمی کے زیر تربیت اے ایس پیز کی 2 روزہ تربیت مکمل ہو گئی۔

ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی نے بتایا ہے کہ 50 ویں کامن کے30 اے ایس پیز کو سیف سٹی میں جدید پولیسنگ بارے تربیت دی گئی، پولیس افسران کو ڈیجیٹل فارنزک ایویڈنس کی قانونی اہمیت اور تفتیش کے عمل بارے تربیت دی گئی۔

سیف سٹیز ترجمان کا کہنا تھا کہ پولیس افسران کو ایل ٹی ای ایڈوانس ہینڈسیٹس اور جیوگرافک انفارمیشن سسٹم بارے تربیت دی گئی،اے ایس پیز نے 15ایمرجنسی کالزاور ان پر پولیس رسپانس کا عمل دیکھا،اے ایس پیز  ریڈیو سیف  سٹی اور ویب ٹی وی لائیو پروگرامز میں بھی شریک ہوئے۔

چیف آپریٹنگ آفیسر سیف سٹیز مستنصر فیروز کا کہنا تھا کہ نوجوان افسران ٹیکنالوجی کو بہترانداز میں سمجھتے ہیں جسکا فورس کو فائدہ ہوگا۔

زیر تربیت پولیس افسران نے کہا کہ جرائم کی بیخ کنی اور مظلوم کا سہارا بننے کیلئے سروس کو عبادت سمجھنا ہوگا، روایتی پولیسنگ کا دور ختم، دنیا بھر میں ماڈرن ٹیکنالوجی سے مدد لی جارہی ہے، اتھارٹی کا تربیتی کورس جدید طریقہ تفتیش اورجرائم کی سرکوبی میں مددگار ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے