اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

مہوش حیات کی نئی فلم کا نام کیا ہوگا، ریلیز کب ہوگی؟

12 Jan 2024
12 Jan 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان فلم و ڈراما انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات کی سال 2024 کی پہلی فلم سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں۔

پروڈیوسر شازیہ وجاہت نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں اُن کے ہمراہ اُن کے شوہر اور ہدایتکار وجاہت رؤف، اداکار علی  رحمٰن اور مومن ثاقب بھی موجود ہیں۔

ویڈیو میں علی رحمٰن میز پر رکھی فلم کی سکرپٹ سے اپنا ڈائیلاگ پڑھتے ہیں اور اُن کے بعد مومن ثاقب اپنے مزاحیہ انداز میں ایک ڈائیلاگ بولتے ہیں جس پر علی رحمٰن کہتے ہیں کہ یہ میرا ڈائیلاگ تھا۔

علی رحمٰن اور ثاقب اپنی نوک جھوک جاری رکھتے ہوئے کہتے ہیں کہ فلم کی ہیروئن کون ہے؟ اس سوال کے بعد ویڈیو میں مہوش حیات منظرِ عام پر آتی ہیں۔

ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے شازیہ وجاہت نے بتایا کہ “وجاہت رؤف کی ہدایتکاری میں بننے والی نئی فلم ‘دغا باز دل’ 2024 میں عید الفطر کے موقع پر ریلیز ہوگی۔

اس فلم کی کہانی محسن علی نے تحریر کی ہے، فلم کی ہیروئن مہوش حیات ہوں گی جبکہ اُن کے ساتھ فلم میں اداکار علی رحمٰن اور مومن ثاقب بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے