اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

مردوں کو ہم جیسی عورتوں کے ساتھ ڈیل کرنے کی تربیت ہونی چاہیے: فریال محمود

12 Jan 2024
12 Jan 2024

(ویب ڈیسک) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ فریال محمود نے انکشاف کیا ہے کہ چھوٹے بھائیوں سے برتن دھلوائے اور جھاڑو بھی لگوائی۔

اداکارہ فریال محمود نے حال ہی میں ایک ویب شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے بچپن اور نجی زندگی سے متعلق کھل کر اظہار خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ مردوں کو بغیر کسی عورت کے اپنے آپ کو سنبھالنا آنا چاہیے جیسے ہم عورتیں بغیر کسی آدمی کے خود کو سنبھال رہی ہیں۔

فریال محمود نے کہا کہ میں اپنے والد اور بھائی سے محبت کرتی ہوں لیکن مجھے ان کی ضرورت نہیں ہے، میں سب گھر والوں سے محبت کرتی ہوں لیکن مجھے ان کی بھی ضرورت نہیں ہے کیونکہ میں آزاد خیال ہوں اور اپنا کام خود کرنے کی عادی ہوں۔

اداکارہ نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ مردوں کو ہم جیسی عورتوں کے ساتھ ڈیل کرنے کی تربیت دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ایک بچہ دیر سے اٹھ رہا ہے تو اس کو آپ ناشتہ بھجوا دو ایسا کیوں ہے، وہ خود اٹھ کر کیوں نہیں بنا سکتا کیونکہ وہ ایک لڑکا ہے، بچپن میں اپنے چھوٹے بھائیوں سے برتن دھلوائے اور جھاڑو بھی لگوائی کیونکہ جانتی ہوں کہ ان کی بیویاں خوش رہیں گی اور مجھے دعائیں دیں گی۔

واضح رہے کہ فریال محمود کی شادی اداکار دانیال راحیل سے مئی 2020 میں ہوئی تھی۔

شادی کے 7 ماہ بعد ہی اس جوڑی کے حوالے سے یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ دونوں نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر اَن فالو کردیا ہے اور علیحدگی اختیار کر لی ہے۔

 پہلے تو فریال اور دانیال نے ان افواہوں کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیا مگر یہ شادی زیادہ عرصے نہیں چل سکی اور مارچ 2022 میں دونوں نے اپنی طلاق کی تصدیق کردی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے