اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ثروت گیلانی سے بریک اَپ کے بعد 15 برس بڑی خاتون سے شادی کی: فہد مرزا

12 Jan 2024
12 Jan 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار اور معروف سرجن فہد مرزا نے اپنی اہلیہ و اداکارہ ثروت گیلانی سے بریک اَپ اور پہلی اہلیہ سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات کیے ہیں۔

حال ہی میں فہد مرزا نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنی پہلی شادی، طلاق اور ثروت گیلانی سے بریک اَپ کے بارے میں کُھل کر بات کی۔

فہد مرزا نے کہا کہ میں جب 25 سال کا تھا تو اُس وقت ثروت گیلانی اور میرے درمیان اختلافات پیدا ہوگئے تھے، وہ اختلافات اس قدر بڑھ گئے تھے کہ ہم دونوں کا بریک اَپ ہوگیا تھا۔

اداکار نے کہا کہ ثروت سے بریک اَپ کے بعد بُری طرح ٹوٹ گیا تھا اور ایک وقت ایسا آیا کہ میرے پاس فون کرنے اور سگریٹ پینے تک کے لیے پیسے  نہیں تھے، میں صوفے پر بیٹھ کر بہت رویا اور اللہ سے دُعا کی کہ کسی کو میری زندگی میں بھیج دیجیے جو مجھے سنبھال سکے۔

اُنہوں نے کہا کہ اسی دوران میری ملاقات ایک خاتون سے ہوئی جوکہ مجھ سے 15 سال بڑی تھیں، اُس خاتون نے میرا بہت ساتھ دیا، میں نے اُن سے شادی کرلی کیونکہ اگر میں اُس خاتون سے شادی نہیں کرتا تو پاکستان چھوڑ کر امریکا چلا جانا تھا اور آج پوری دنیا میں میری جو پہچان ہے وہ کبھی نہ ہوتی۔

فہد مرزا نے اپنی پہلی اہلیہ کا نام لیے بغیر کہا کہ جب میں نے اُن سے شادی کی تو سب نے مجھے بہت طعنے دیے، سب نے کہا کہ تم نے پیسوں کی وجہ سے 15 سال بڑی خاتون سے شادی کی، مجھے ناکارہ کہا گیا، پڑھائی کے طعنے دیے، میں نے تنگ آکر اپنے والدین کا گھر چھوڑ دیا اور اہلیہ کے گھر میں رہنے لگا۔

اداکار نے کہا کہ میری پہلی اہلیہ نے مجھے بہت سپورٹ کیا، میں لائبریری جاتا تھا تو میری اہلیہ اور اُن کی والدہ میرے لیے کھانا پکا کر بھیجتی تھیں، مجھے ہمت دیتی تھیں، میں نے سول ہسپتال میں ماہانہ 12 ہزار سے ملازمت شروع کی اور اپنی محنت جاری رکھی۔

اُنہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اُن کی پہلی اہلیہ عُمر میں 15 سال بڑی ہونے کے ساتھ ساتھ تین بچوں کی ماں بھی تھیں، اُن کے پہلے شوہر سے اُن کے تین بچے تھے۔

فہد مرزا نے کہا کہ پھر ہم دونوں نے باہمی رضامندی سے علیحدگی اختیار کرلی اور بعد میں ثروت گیلانی سے شادی کرلی، آج اپنی ازدواجی زندگی میں بہت خوش ہوں۔

اداکار نے یہ بھی کہا کہ بےشک! پہلی اہلیہ سے طلاق ہوگئی ہے لیکن میں آج بھی اُن کا بہت مشکور ہوں کیونکہ اُنہوں نے مجھے بہت کچھ سکھایا، مجھے واپس زندگی کی طرف لائیں اور میں ہمیشہ اُنہیں اچھے لفظوں میں یاد کرتا ہوں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ میں اگر اُس وقت پاکستان چھوڑ کر چلا جاتا تو آج پوری دُنیا میں میری جو پہچان ہے وہ کبھی نہ ہوتی، آج امریکا سے مریض پاکستان آتے ہیں اور مجھ سے علاج کرواتے ہیں۔

واضح رہے کہ سابقہ اہلیہ سے طلاق کے بعد فہد مرزا نے ثروت گیلانی سے شادی کی، اس جوڑی کے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے