اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

"مہوش حیات زندہ دل خاتون ہیں": ہنی سنگھ

11 Jan 2024
11 Jan 2024

(ویب ڈیسک) معروف بھارتی میوزک ریپر یو یو ہنی سنگھ اور پاکستان فلم و ڈراما انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات کی ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ہنی سنگھ نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مہوش حیات کے ہمراہ اپنی تصویر پوسٹ کی جس میں دونوں فنکار سیاہ رنگ کے لباس میں ملبوس ہیں اور تصویر کے لیے پوز دے رہے ہیں۔

بھارتی ریپر نے تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ “مہوش حیات ایک زندہ دل خاتون ہیں”۔

یو یو ہنی سنگھ کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے مہوش حیات نے کہا کہ “مجھے آپ سے مل کر بہت خوشی ہوئی”۔

مہوش حیات اور یو یو ہنی سنگھ کی تصویر جہاں سوشل میڈیا پر مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی تو وہیں مداحوں نے اداکارہ سے سوال کیا کہ “کیا وہ بھارتی ریپر کے ساتھ کسی پراجیکٹ میں نظر آنے والی ہیں؟

مداح کے سوال کے جواب میں مہوش حیات نے کہا کہ “آپ یہ سوال یو یو ہنی سنگھ سے ہی پوچھ لیں، دیکھتے ہیں وہ اس پر کیا کہتے ہیں”۔

مہوش حیات کے جواب پر ردعمل دیتے ہوئے یو یو ہنی سنگھ نے اُن سے پوچھا کہ “کیا واقعی بتا دوں؟

yo

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے یہ بھی اندازہ لگایا جارہا ہے کہ شاید یو یو ہنی سنگھ کا “زندہ دل” کے عنوان سے نیا گانا آنے والا ہے جس میں مہوش حیات بطورِ اداکارہ نظر آئیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے