اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

مومنہ مستحسن نے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام تصاویر ڈیلیٹ کر دیں

11 Jan 2024
11 Jan 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان میوزک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ مومنہ مستحسن نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اپنی تمام تصاویر ڈیلیٹ کردیں۔

سال 2016 میں کوک سٹوڈیو میں عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کے ساتھ سُپر ہٹ گانا “آفریں آفریں” گا کر شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی معروف گلوکارہ مومنہ مستحسن نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر موجود اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے اپنی تصاویر اور ویڈیوز ڈیلیٹ کردی ہیں۔

انسٹاگرام پر 4 ملین سے زائد فالوورز رکھنے والی مومنہ مستحسن نے اچانک اپنی تمام پوسٹس ڈیلیٹ کرکے مداحوں کو اُلجھن میں ڈال دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر صارفین سوال کررہے ہیں کہ مومنہ مستحسن نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام پوسٹس کیوں ڈیلیٹ کیں، صارفین کے سوال پر گلوکارہ نے پوسٹس ڈیلیٹ کرنے سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

mo1

واضح رہے کہ مومنہ مستحسن نے گانا “آفریں آفریں” کے بعد کئی گانے گا کر اپنے مداحوں کے دل جیتے۔ اُنہوں نے نیویارک کی اسٹونی بروک یونیورسٹی سے بائیومیڈیکل انجینئرنگ اینڈ اپلائڈ میتھمیٹکس میں دوہری ڈگری حاصل کی۔

سال 2016 میں مومنہ مستحسن نے علی نقوی نامی شخص سے منگنی کی تھی اور سال 2017 کے اوائل میں اُن کی منگنی ٹوٹنے کی خبر سامنے آئی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے