11 Jan 2024
(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کا بھارتی اداکارہ پروین بابی کو منفرد انداز میں خراج عقیدت صارفین کو بھا گیا۔
پاکستان شوبزانڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پر نئے فوٹو شوٹ میں پروین بابی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ سوشل میڈیا پرشیئر کی گئی ویڈیو میں ماہرہ چمکیلی گلابی ساڑھی میں دلکش لگ رہی ہیں،انہوں نے اپنے بال بھی کٹوائے تاکہ وہ افسانوی سٹائل آئیکون جیسی لگ سکیں۔
اداکارہ نےبتایا کہ وہ پروین بابی کے ٹائم میگزین کے فرنٹ پیج کی تصویرسے اتنی متاثر ہوئیں کہ ان کی فلمیں دیکھنے چلی گئیں۔ پروین بابی بہت خوبصورت سٹائل آئیکون تھیں،مجھے انکی فلم نمک حلال کا گیت’جوانی جان من حسین دلربا‘ بہت پسند ہے۔
تصاویر اور ویڈیوز میں ماہرہ خان پروین بابی جیسی لگ رہی ہیں،۔شیئر کی گئی ویڈیوز کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔