اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز کی ٹرافی کی رونمائی

11 Jan 2024
11 Jan 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی میں پاکستانی کپتان شاہین آفریدی اور کیوی کپتان کین ولیمسن شریک ہوئے اور فوٹو شوٹ کروایا۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف آکلینڈ میں ہونے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا خاکہ بھی تیار کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شاہین آفریدی کی قیادت میں پاکستانی ٹیم 4 فاسٹ باؤلرز کے ساتھ میدان میں اترے گی، کپتان شاہین آفریدی کے علاوہ حارث رؤف اور زمان خان کے ساتھ چوتھے فاسٹ باؤلر عامر جمال ہوں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میں لیگ بریک گگلی باؤلر اسامہ میر پر محمد نواز کو ترجیح دی جائےگی جبکہ وکٹ کیپر محمد رضوان کے ساتھ اننگز کی شروعات صائم ایوب کریں گے۔

ذرائع کے مطابق سابق کپتان بابر اعظم نمبر تین پر کھیلیں گے، جارح مزاج فخر زمان نمبر چار پر کھیلنے کیلئے رضا مند ہو گئے ہیں، اعظم خان گیارہ رکنی ٹیم میں شامل ہوئے تو بطور وکٹ کیپر کھیلیں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ جمعہ 12 جنوری کو آکلینڈ میں ہوگا، شاہین آفریدی پہلی بار قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے