10 Jan 2024
(ویب ڈیسک) پاکستانی سپر سٹار ماہرہ خان نے ویل چیئر پر بیٹھ کر تقریب میں آنے اور بیساکھی کے ساتھ پارٹی میں شرکت کرنے کے معاملے کی وضاحت کردی۔
ماہرہ خان نے فوٹوشوٹ کی ویڈیوز اور تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے تصدیق کی کہ انہیں پاؤں میں چوٹ لگ گئی تھی اور ان کے پاؤں کو تین مختلف جگہوں پر سخت چوٹیں آئیں اور ان کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں۔
انہوں نے لکھا کہ زخمی پاؤں کے دوران فوٹوشوٹ کروانا تکلیف دہ تھا لیکن ٹیم نے بھرپور تعاون کیا، جس کی بدولت وہ فوٹوشوٹ سب سے بہتر ہوا۔
ماہر ہ نے بتایا کہ پاؤں میں چوٹ لگنے کی وجہ سے انہیں اتنی تکلیف تھی کہ وہ آرام سے پاؤں کو ایک سے دوسری جگہ بھی نہیں لے جا سکتی تھیں، تاہم اداکارہ نے یہ واضح نہیں کیا کہ انہیں کیسے، کب اور کہاں چوٹ لگی تھی۔