اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار کی مزاحیہ ویڈیو وائرل

10 Jan 2024
10 Jan 2024

(ویب ڈیسک) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک کی مزاحیہ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ صحیفہ جبار خٹک نے ویڈیو شیئر کی جس میں دلچسپ جملے پر لپسنگ کررہی ہیں۔

اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں مسکرانے کی ایموجی بنائی۔

ویڈیو میں صحیفہ جبار لپسنگ کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’زندگی میں اتنا ادھار لو کہ دشمن بھی تمہاری سلامتی کی دعا مانگے۔

انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

صحیفہ جبار خٹک سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر، ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

اس سے قبل بھی اداکارہ نے ایک اور ویڈیو شیئر کی تھی جس  کے کیپشن میں صحیفہ نے ٹرول کرنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا تھا کہ،’یہ ان لوگوں کے لیے جو کمنٹس میں نازیبا باتیں کہتے ہیں میرے یا دوسرے فنکاروں کے لیے برا کہتے ہیں، شاید انہیں نہیں معلوم کہ یہ الفاظ خود ان کی شخصیت ظاہر کر رہے ہوتےہیں’۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’ہوسکتا ہے کہ اس لمحے آپ پریشان ہوں، لیکن بدتمیزی کرنے کے بجائے، مہربان ہونے کی کوشش کریں ‘۔

واضح رہے کہ اداکارہ صحیفہ جبار متعدد بار اپنی دماغی حالت سے متعلق پوسٹ کرچکی ہیں جس پر کئی صارفین نے تشویش کا اظہار کیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے