اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

حجاب کیا تو میرا کیریئر ختم ہوجائے گا: مائرہ خان

10 Jan 2024
10 Jan 2024

(ویب ڈیسک) معروف اداکارہ مائرہ خان نے کہا ہے کہ وہ بھی حجاب کرنا چاہتی ہیں لیکن اگر اُنہوں نے حجاب کرنے کا فیصلہ کیا تو اُن کا اداکاری کا کیریئر ختم ہوجائے گا۔

حال ہی میں مائرہ خان نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے کیریئر، ناک کی سرجری اور شادی سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

اسی پوڈکاسٹ کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں وہ حجاب اور پاکستانی کلچر کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے نظر آئیں۔

مائرہ خان نے کہا کہ ایک طرف کترینہ کیف بولڈ لباس میں ہیں اور دوسری طرف میں قمیض شلوار میں ملبوس ہوں تو لوگ مجھے چھوڑ کر کترینہ کیف کو دیکھنا پسند کریں گے۔

اداکارہ نے کہا کہ اگر میں قمیض شلوار میں اپنی تصویر پوسٹ کروں گی تو اُس پر چند لائکس آئیں گے جبکہ اگر میں بولڈ لباس میں اپنی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کروں گی تو اُس پر ہزاروں میں لائکس آئیں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ ہمارے لوگ اداکاراؤں پر اُن کے لباس کی وجہ سے تنقید بھی کرتے ہیں اور پسند بھی اُسی اداکارہ کو کرتے ہیں جو بولڈ لباس پہنتی ہے۔

مائرہ خان نے کہا کہ ہم عرب ممالک کی بات کرتے ہیں، وہاں تو حجاب کا ہی کلچر ہے وہاں ایک نظام ہے کہ چاہے اداکارہ ہو، ماڈل ہو یا اینکر ہو، سب نے لازمی حجاب پہننا ہے جبکہ ہمارے یہاں پاکستان میں مِکس کلچر ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ ہم اداکارائیں ڈراموں میں حجاب نہیں کرسکتیں کیونکہ ڈراموں میں کردار ایسے ہوتے ہیں کہ ہمیں سر سے دوپٹہ اُتارنا پڑتا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ اگر میں نے حجاب کرنے کا فیصلہ کیا تو میرا اداکاری کا کیریئر ختم ہوجائے گا، ہم اداکارائیں بھی مجبور ہوتی ہیں، ہمارے دل میں بھی خوفِ خدا ہے لیکن ہم نے اپنے گھر بھی چلانے ہیں۔

مائرہ خان نے مزید کہا کہ اگر کسی عورت کا شوہر اچھا کمانے والا ہو اور وہ اکیلا اپنی کمائی سے اپنے بچوں کی اچھی پرورش کرسکتا ہے تو کوئی بھی عورت نہیں چاہے گی کہ وہ اپنا گھر چھوڑ کر باہر کمانے جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے