اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ففٹی ففٹی سے شہرت پانے والے ماجد جہانگیر کی آج پہلی برسی

10 Jan 2024
10 Jan 2024

(لاہور نیوز) ڈراما سیریز ’ففٹی ففٹی‘ سے شہرت حاصل کرنے والے معروف اداکار اور کامیڈین ماجد جہانگیر کی آج پہلی برسی منائی جا رہی ہے۔

اداکار ماجد جہانگیر 1949ء میں کراچی میں پیدا ہوئے، انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز پی ٹی وی پر معین اختر کے شو ’’سات رنگ‘‘سے کیا، اداکار نے 1979ء میں پی ٹی وی کی مزاحیہ ڈراما سیریز ’’ ففٹی ففٹی‘‘ میں اداکاری کی، یہ ڈراما سیریز ملک بھر میں بے حد مقبول ہوئی اور اس کی کاسٹ نے بھی خوب شہرت سمیٹی، ماجد جہانگیر ففٹی ففٹی کی مرکزی کاسٹ میں رہے۔

1980ء کی دہائی کے آخر میں ماجد جہانگیر امریکا چلے گئے جہاں وہ 23 برس مقیم رہے، وطن واپسی پر ماجد جہانگیر نے ایک بار پھر مختلف ٹی وی چینلز پر اپنے فن کا مظاہرہ کیا، انہوں نے پی ٹی وی کیلئے 22 سال کام کیا اور 4 فلموں میں اداکاری کے جوہر بھی دکھائے۔

اداکار ماجد جہانگیر کو ’’ففٹی ففٹی‘‘ کامیڈی سیریز میں شاندار کارکردگی پر پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ دیا گیا، حکومت پاکستان نے انہیں 2020ء میں تمغہ امتیاز سے بھی نوازا، چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے اداکار 10 جنوری 2023ء کو لاہور میں وفات پا گئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے