اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ارطغرل نے مجھے ویڈیو کال کی ،مصروفیت کے سبب اٹھا نہ سکی: انوشے اشرف

09 Jan 2024
09 Jan 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ انوشے اشرف نے انکشاف کیا ہے کہ شہرہ آفاق ترکش ڈرامے ارطغرل غازی کے ہیرو اور معروف ترک اداکار انگین آلتان نے انہیں ویڈیو کال کی لیکن وہ مصروفیت کے باعث اٹھا نہیں پائیں۔

اداکارہ انوشے اشرف حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شریک ہوئیں جس دوران میزبان نے اداکارہ سے کچھ دلچسپ موضوعات پر گفتگو کی۔

دوران گفتگو اداکارہ انوشے اشرف نے بتایا کہ میرے ایک بہت اچھے دوست مراد استنبول میں مقیم ہیں، مراد ترک اداکار انگین آلتان کے بھی بہت اچھے دوست ہیں اور ان کے پڑوسی بھی ہیں، میں نے مراد کو کہا تھا کہ ارطغرل پاکستان کے بہت بڑے سٹار ہیں ان سے ملنے کیلئے لوگ بے تاب ہیں آپ ان سے میری بھی ایک ملاقات کروا دیں یا میری بات کروا دیں۔

اداکارہ کے مطابق مراد نے عید کے دن مجھے ارطغرل سے کال کروائی لیکن میں یوگا اور میڈیٹیشن کی کلاس لے رہی تھی جس کی وجہ میں کال ریسیو نہیں کرپائی اور جب میں نے اپنا سیل فون دیکھا تو مجھے ان کی کال اور ایک چھوٹی سی ویڈیو ملی جس میں انہوں نے مجھے ہیلو ہائے کے بعد بتایا تھا میں نے آپ کو کال کی تھی لیکن آپ نے ریسیو نہیں کی، اس کے بعد میں نے بہت برا محسوس کیا اور کال نہ اٹھانے کا افسوس بھی رہا۔

اداکارہ نے بتایا کہ جب باہر سے ہمارے دوست بھی  پاکستان آتے ہیں تو ہم بھی انہیں فواد خان اور ہمایوں سعید سے ملواتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے