اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

شادی کے بعد لڑکی کمپرومائز کیوں کرتی ہے؟ سنیتا مارشل نے بتا دیا

09 Jan 2024
09 Jan 2024

(ویب ڈیسک) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سنیتا مارشل نے نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی، اس موقع پر ان کے شوہر حسن احمد بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

پروگرام کے میزبان نے اُن سے سوال کیا کہ کیا شادی کے بعد کمپرو مائز کرنا ضروری ہے؟

سوال کا جواب دیتے ہوئے سنیتا مارشل نے کہا کہ شادی کے بعد خاتون کو فوری طور پر کمپرو مائز اس لئے کرنا پڑتا ہے کیونکہ وہ اپنا گھر چھوڑ کر ایک نئے گھر میں آتی ہے۔

سنیتا مارشل نے کہا شادی کے بعد کچھ چیزوں پر کمپرومائز بہت ضروری ہے، ہر چیز پر نہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری شادی کی کامیابی کی بڑی وجہ یہ ہے کہ  ہم دونوں ایک دوسرے پر بہت زیادہ بھروسہ کرتے ہیں۔

اس سے قبل سنیتا مارشل نے اپنی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں انہوں نے انوکھے انداز میں سردی کا استقبال کیا ہے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ سنیتا مارشل نے شوہر حسن احمد کے ہمراہ ایک خوبصورت تصویر شیئر کی، جس میں انہیں مسکراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کی گئی تصویر میں سنیتا مارشل نے کالے رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔ شیئر کی گئی تصویر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے