اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

محسن نقوی کا پی آئی سی میں صفائی کے ناقص انتظامات پر اظہار برہمی

09 Jan 2024
09 Jan 2024

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) کی نئی بلڈنگ میں صفائی کے ناقص انتظامات پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے رات گئے پی آئی سی اورسروسز ہسپتال کا دورہ کیا اور 3 گھنٹے تک پی آئی سی کی نئی ایمرجنسی اور سروسز ہسپتال کے اپ گریڈیشن کے کاموں کا معائنہ کیا۔

 محسن نقوی  نے پی آئی سی کی نئی ایمرجنسی میں مریضوں کی خیریت دریافت کی اور علاج معالجے کی سہولتوں کے بارے پوچھا، وزیراعلیٰ نے مریضوں سے مفت ادویات اور مفت ٹیسٹ کی سہولت کے بارے بھی دریافت کیا، مریضوں نے علاج معالجے کی سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

 وزیراعلیٰ نے پی آئی سی کی نئی ایمرجنسی میں ٹائلز کی صفائی نہ ہونے پر ناراضگی کا اظہار کیا اور کمشنر لاہور کو ٹائلز کی صفائی کرانے کی ہدایت کی۔

بعدازاں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سروسز ہسپتال میں اپ گریڈیشن کے کام کا تفصیلی جائزہ لیا اور 31 جنوری سے قبل گراؤنڈ فلور کی اپ گریڈیشن مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے