اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

لیجنڈری اداکار سلطان راہی کو مداحوں سے بچھڑے 28 برس بیت گئے

09 Jan 2024
09 Jan 2024

(لاہور نیوز) کئی دہائیوں تک پاکستان کی فلم انڈسٹری پر راج کرنے والے لیجنڈری اداکار سلطان راہی کو مداحوں سے بچھڑے 28 برس بیت گئے۔

کسے خبر تھی کہ کل کا راہی ایک دن لالی ووڈ کا سلطان کہلائے گا، پنجابی فلموں کے نامور ہیرو سلطان محمد المعروف سلطان راہی 1938ء میں پیدا ہوئے، انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز فلم ’’باغی‘‘ میں ایک معمولی سے کردار سے کیا لیکن 1972ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’’ بشیرا‘‘ کی کامیابی نے انہیں سپر سٹار بنا دیا، سلطان راہی نے سیکڑوں فلموں میں اپنے فن کے جوہر دکھائے۔

سلطان راہی اور مصطفیٰ قریشی کی جوڑی فلم کی کامیابی کی ضمانت بن گئی، دونوں کی فلم ’’مولا جٹ‘‘ نے باکس آفس پر کامیابی کے ریکارڈ قائم کئے ان کی دیگر کامیاب فلموں میں ’’سالا صاحب‘’، ’’چن وریام‘‘، ’’اتھرا پتر‘‘، ’’ وحشی جٹ ‘‘، ’’شیر خان ‘‘، ’’ شعلے‘‘، ’’جرنیل سنگھ‘‘ اور ’’شیراں دے پتر‘‘ قابل ذکر ہیں۔

سلطان راہی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ 12 اگست 1981ء کو ان کی پانچ فلمیں ’ شیر خان‘‘، ’’ظلم دا بدلہ‘‘، ’’اتھرا پتر‘‘، ’’چن وریام‘‘ اور ’’سالا صاحب‘‘ ایک ہی روز ریلیز ہوئیں اور ان فلموں نے کھڑکی توڑ بزنس کیا، سلطان راہی نے 700 سے زائد فلموں میں کام کیا جو ورلڈ ریکارڈ ہے ان کا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں موجود ہے۔

لیجنڈری اداکار سلطان راہی کو 150 سے زائد فلمی ایوارڈز سے بھی نوازا گیا، ان کو 9 جنوری 1996ء کو گوجرانوالہ کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کیا تھا، ان کی المناک موت کے بعد پاکستانی فلم انڈسٹری بحران کا شکار ہو گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے