08 Jan 2024
(ویب ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی بھارتی گانے پر ڈانس کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
رپورٹ کےمطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں ہانیہ عامر کو اپنے دوست موسیقار نایل وجاہت سمیت دیگر کے ہمراہ رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے،وائرل ویڈیو میں اداکارہ بھارتی گانے ’بجلی بجلی‘ پر رقص کررہی ہیں۔
ہانیہ عامر کی جانب سے بھارتی گانے پر دوستوں کے ہمراہ ڈانس کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر صارفین نے کمنٹس کرتے ہوئے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لیا جبکہ دوسری طرف زیادہ تر اداکاروں نے گانے اور اس پر کیے گئے ڈانس کو زہر قرار دیا، تاہم بعض لوگوں نے اداکارہ کے رقص کی تعریفیں بھی کیں۔