اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 519300 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 476022 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9112 دس گرام : 7820
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

فواد خان کا ٹوئٹر (ایکس)اکاونٹ کونسی بھارتی اداکارہ نے بنایا تھا؟اداکار نے نام بتا دیا

08 Jan 2024
08 Jan 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف اداکار فواد خان نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کا ایکس (سابق ٹوئٹر) اکاؤنٹ بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے بنایا تھا۔

فواد خان نے حال ہی میں ایک پروگرام میں  شرکت کی جہاں اُنہوں نے بھارت میں کام کرنے کے تجربے کے حوالے سے بات کی اور ساتھ ہی اپنے بلاک بسٹر ڈراما سیریل ’ہمسفر‘ سے متعلق چند انکشافات بھی کیے تھے۔

فواد خان نے بتایا کہ جب وہ اپنی پہلی بالی ووڈ فلم ‘خوبصورت’ کی شوٹنگ کے لیے بھارت گئے تو اُنہیں وہاں بہت پیار ملا جبکہ اُس وقت سوشل میڈیا کے معروف پلیٹ فارمز ٹوئٹر (ایکس) اور انسٹاگرام پر اُن کا اکاؤنٹ بھی نہیں تھا۔

فواد خان نے کہا کہ فلم ’خوبصورت‘ کی شوٹنگ کے دوران سونم کپور نے اُن کا ایکس (سابق ٹوئٹر) اکاؤنٹ بناکر دیا تھا اور جب وہ اپنی دوسری بالی ووڈ فلم  ’کپور اینڈ سنز‘ کی شوٹنگ کے لیے بھارت گئے تھے تو اُس دوران اُن کے ساتھی اداکار سدھارتھ ملہوترا نے اُن کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بنایا تھا”۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے